عالمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا

22 مئی 2016
عالمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا

کراچی(آن لائن) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میںکمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں سوناسستاہوگیا۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1252ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار300روپے سے کم ہوکر49ہزار250روپے پرآگئی۔