فیروز والہ: کٹاپال سکیم کے تحت نمایاں کارکردگی کے حامل کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کرنیکی تقریب

22 مئی 2016

فیروزوالہ( نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام کٹاپال، بچائو سکیم کے تحت تحصیل فیروزوالہ نے زمینداروں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اس سلسلہ میں تحصیل فیروزوالہ میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ رانا محمد شکیل اسلم نے کی اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر علیم حسن شاہ سینئر ویٹرنری ڈاکٹر کوٹ عبدالمالک ، ڈاکٹر افتخار حسین اور زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر 10زمینداروں کو اچھی کارکردگی چیک تقسیم کئے گئے ۔