ڈی سی او کی زیر صدارت اجلاس، محکمہ زراعت کی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ پیش
لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت ٹائون ہال میں ایگریکلچر ٹا سک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س میں ڈی او( زراعت) محمد وارث،ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن محمد سلیم،محمد کا شف ،محمد شہباز،ڈی ایس پی سکیورٹی پرویز حسین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران نے ڈی سی او لاہور کو ایک سالہ محکمانہ کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی۔اس مو قع پر ڈی سی او لاہور نے ملا وٹ کر نے والے افراد کو کم جر مانے کر نے پر محکمہ زراعت اور پراسیکیوشن افسران کی سرزنش کی اور محکمہ زراعت سے تمام کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمانہ کارروائیوں اور عدالتوں میں جا ری تمام کیسز کی رپورٹ15دن میں پیش کریں۔