اینٹی کرپشن کورٹ نے خاتون سمیت 2 ملزموں کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انٹی کرپشن کورٹ نے خاتون سمیت 2 ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر قیدو جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ہے 56 کنال اراضی کی خورد بردکے کیس میں انٹی کرپشن کورٹ کے جج نے کیس کی سماعت کی۔ انہوں نے وکلاء اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت مکمل کرتے ہوئے خورد برد کیس کا جرم ثابت ہونے پر پٹواری ذوالفقار اور ملزم سرور بی بی کو 3،3 سال قید اور 20، 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔