پاکستان نژاد 2 طلباء نے ٹیکساس یونیورسٹی میں بہترین کاروباری منصوبہ سازی مقابلہ جیت لیا

22 مئی 2016

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے پاکستانی نژاذ امریکی طالب علم راجہ راحیل اختر خانزادہ اور ان کے دوست نے یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں بہترین کاروباری منصوبہ اور پلان تخلیق کرنے پر یونیورسٹی کی جانب سے 10 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا ۔یونیورسٹی کے متعدد طلباء و طالبات نے مقابلے میں حصہ لیکر مختلف شعبہ جات میں بزنس سے متعلق پراجیکٹ پیش کئے مقابلے کئی راؤنڈز پر مشتمل تھے تاہم مختلف رائونڈ کے بعد بالاخر ججز نے راجہ راحیل خان زادہ اور ان کی ٹیم کو اس انعام کا حق دار قرار دیا راجہ راحیل اور ان کی ٹیم نے ایک بزنس کا ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرنے کا منصوبہ تخلیق کیا ہے جو مستقبل میں امریکہ سمیت دنیا بھر میں بزنس کی خرید وفروخت میں اہم اور معاون ثابت ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو میں راجہ راحیل خانزادہ کا کہنا تھا کہ ان کا خواب بھی مستقبل میں ایسی ہی بڑی بلئنیر کمپنی کا حصول ہے وہ اپنے دوست اکرام خلیل کے ہمراہ کئی مہینوں سے اس منصوبہ پر کام کر رہے تھے وہ اپنے آبائی ملک پاکستان اور امریکہ دونوں کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اور اگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ اپنی جائے پیدائش یعنی پاکستان میں فلاحی منصوبے شروع کریں گے۔