4 سو گھروں میں گیس چوری پکڑی گئی

22 مئی 2016

فیروز والہ (نامہ نگار) محکمہ سوئی گیس کی ٹیموں نے چھاپے مار کر گیس چوری کرنے والے نیٹ ورک پکڑ لیا چار سو گھروں میں غیر قانونی سپلائی کی جانے والی گیس کنکشن پکڑے گئے۔ لاکھوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے محکمہ سوئی گیس کی ٹیموں کو اطلاع ملی کہ کوٹ پنڈی داس ، مریدکے اور فیروز والہ کے علاقے میں فیکٹریوں میں گیس کی غیر قانونی سپلائی جاری ہے جس پر ٹیموں نے چھاپے مار کر تقریباً چار سو سے زائد گھروں میں غیر قانونی طور پر جاری کئے جانے والے جعلی کنکشن پکڑ لئے محکمہ کے اعلیٰ افسران کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔