ڈی ایس پی مصری شاہ کا ریڈر شراب فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
لا ہور(نامہ نگار)با غبا نپو رہ پولیس نے ڈی ایس پی مصری شاہ کے ریڈر محمدعرفان کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا ہے جبکہ ایس پی سٹی نے کانسٹیبل محمد عرفان کی گرفتاری کانوٹس لیتے ہوئے اُسے معطل کر کے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے ۔ پولیس کیمطابق ڈی ایس پی مصری شاہ کے ریڈر محمدعرفان کو آخری منٹ کے قریب سے اس وقت گرفتارکیا گیاجب وہ دیسی شراب سپلائی کرنے جارہا تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے 3سو بوتلیں شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔