لاہور ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 70 بنچ تشکیل

22 مئی 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور48 سنگل، 19 ڈویژن اور3 خصوصی بنچز تشکیل دے دیے گئے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 11 ڈویژن اور31 سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے3 خصوصی بنچز تشکیل دیئے گئے ہے۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن، 5 سنگل اور ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔