یو پی ایس کی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی دو خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی
لاہور(نامہ نگار)سندر کے علاقہ میں ایک گھر میں یو پی ایس کی بیٹری اچا نک زور دار دھما کے سے پھٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔بتا یاجاتا ہے کے سندر کے علاقہ میں پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر سر کاری ملازم زاہد نا می کے گھر میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لائٹ جا نے کے بعد یو پی ایس کی ؎بیٹری اچانک زور دار دھما کے سے پھٹ گئی۔ جس کی زد میں آ کر زاہد ،اس کی بیوی ،15 سالہ بیٹی سمیت 5افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔