81 گرانفروش گرفتار، 22 جیل منتقل

22 مئی 2016

لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران783مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر11 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 9,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، 57افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر81فراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے22افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔