مغلپورہ : خود کشی یا حادثہ؟ شہری ٹرین تلے آکر جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) مغلپورہ ریلوے پھاٹک پر 35سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکرہلاک ہو گیاہے۔ پولیس نے خودکشی اور حادثے سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ مغلپورہ کے علاقہ میں ریلوے پھاٹک نمبر 1کے قریب 35سالہ نامعلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس نے خودکشی اور حادثے سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق متوفی نے شراب پی رکھی تھی، جس وجہ سے ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے وہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیاہے ۔پولیس نے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔