لڑکے سمیت 5 افراد کی نعشیں برآمد، شناخت نہ ہو سکی
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت 5 افراد پراسرارطور پر ہلاک ہو گئے ہیں ۔، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقہ میں سے 60سالہ نامعلوم خاتون اور 70سالہ نامعلوم شخص، باغبانپورہ میں سے62سالہ مبارک جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے نکلسن روڈ پرسے 15سالہ نامعلوم نوجوان بھائی گیٹ کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملیں جس پر پولیس نے قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کرر دیں۔