نوسر بازوں کے ہاتھوں نشہ آور چیز کھانے سے 55 سالہ شخص جاں بحق
لاہور(نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے نشہ آور شے کھلا کر 55سالہ شخص کو ہلاک کر دیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا کر لواحقین کو اطلاع کر دی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ فیکٹری ایریامیں چونگی امرسدھو میں 55سالہ محمد علی کو نامعلوم افراد نے نشہ آورشے کھلا کر بے ہوش کر کے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔محمد علی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔