وارڈنز موسم کی پرواہ کئے بغیر محنت اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں: طیب حفیظ چیمہ
لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میںرانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے ،وارڈنز شدید گرم موسم کی پرواہ کیئے بغیرمحنت اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیںجو قابل تحسین ہے۔سی ٹی او کی ہدایت پرڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں گزشتہ روز بھی تجاوزات ، رانگ پارکنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری رہااور ابتک5543افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے سرکل افسران کو کریک ڈائون کو مزید موثر بنانے کیلئے احکامات جاری کئے۔