قذافی سیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس زمبابوے کے کپتان ایلٹن چیگمبرا نے جیتا اور پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، زمبابوین اوپنرز نے پہلے چھ اوورز میں ٹیم کو اٹھاون رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، اس وقت سی باندا تیرہ رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اگلی ہی گیند پر محمد سمیع نے مساکاڈزا کو بھی چلتا کیا، انہوں نے تنتالیس رنز بنائے، کووینٹری تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے، جو وہاب ریاض کا شکار بنے، انہوں نے صرف چودہ رنز بنائے۔
خطرناک بلے باز شین ولیمز شعیب ملک کا شکار بنے، انہوں نے سولہ رنز کی اننگز کھیلی، سکندر رضا کو محمد سمیع نے احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، کپتان چیگمبرا نے شاندار کھیل مظاہرہ کرتے ہوئے پینتیس گیندوں پر چوون رنز بنائے،یوں زمبابوے نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کیلئےایک سو تہتر رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے تین، وہاب ریاض نے دو اور شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38