ترک وزیراعظم کا خطاب حکومت نہیں پارلیمنٹ کی کامیابی ہے‘ مشترکہ اجلاس میں شرکت کا یہ مطلب نہیں حکومت اسے اختلافات ختم ہو گئے: شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے صوبائی حکومت کی پالیسیوں کا محور عوام کی خوشحالی ہے ،گزشتہ چار برسوں کے دوران ترقیاتی وسائل کو عام آدمی کی حالت بہتر بنانے پر صرف کیا گیا جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا اور انہیں ےہ احساس ہوا ہے حکومتی وسائل اشرافیہ کی بھینٹ چڑھنے کی بجائے محرومیوں اور مسائل کا شکار لوگوں کو سکھ دےنے کے لئے استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔ آئندہ بجٹ صوبائی حکومت کے ترقیاتی وژن کا عکاس ہوگا جس میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ آئندہ بجٹ حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کو مزید تقویت دے گا، ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے لوگوں کو تعلیم ، صحت اور روز گار کی زیادہ بہتر سہولتیں میسر آئیں گی اور اس طرح عوامی ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ انہوںنے آئند ہ صوبائی بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ترجیحات کے تعین کے حوالے سے ایوان وزیر اعلی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی آئندہ بجٹ میں عوامی خدمت کے اےسے منصوبے سامنے لائے جائیں جن سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔ جڑانوالہ کے علاقے ستیانہ بنگلہ میں گرلز کالج کے قیام کے لئے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد، جڑانوالہ روڈ کو مقامی صنعتکاروں کے تعاون سے جدید بنایا جا رہا ہے۔