کراچی میں چار روزہ آٹھویں بین الاقوامی انرجی اور چھٹی بین الاقوامی فائر، سیکورٹی نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
ایکسپو سینٹر میں ہونے والی یہ نمائش تین ہالز پر مشتمل ہے، ایک ہال انرجی اور دو سرا ہال فائر اینڈ سیکورٹی اور تیسرے ہال میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، نمائش میں کل پچاس سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں امریکہ، ترکی، ایران، برطانیہ اور جرمنی سمیت اٹھائیس ممالک کے اسٹالز بھی شامل ہیں، متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرعارف علاولدین کے مطابق متبادل توانائی کے بارے میں پانچ سالہ پروگرام کا اعلان آئندہ ماہ میں کیا جائے گا
ایکسپو سینٹر میں اسٹال لگانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی موجودہ صورتحال کے باعث نمائش سے جو توقعات تھی وہ پوری نہیں ہو رہی ہیں۔
اسٹال ہولڈرز کے مطابق بجلی کے بحران سے بچنے کے لئے متبادل توانائی کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی اور حکومتی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے
نمائش میں آٹھائیس ممالک کی تین سو سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ ایران کا خصوصی پویلین بھی قائم کیا گیا ہے۔