گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے کے اشتہاری سمیت  4 انسانی سمگلر گرفتار 

Mar 22, 2025

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات  کے مطابق  ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان اعجاز فیصل، طارق محمود، شہباز احمد اور تنویر طارق کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم اعجاز فیصل اشتہاری، اور انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ ہے۔ یعقوب نامی متاثرہ شہری سے سپین بھجوانے کے نام پر 34 لاکھ روپے بٹورے،  سفر میں کشتی کو حادثہ پیش آنے سے متاثرہ شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔ ملزم طارق 2014 سے مطلوب انسانی سمگلرز میں شامل تھا۔ شہری کو سعودی عرب بھجوانے کیلئے 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیائے۔ 2022 سے مطلوب عدالتی مفرور تنویر طارق نے دبئی ملازمت کا جھانسہ دیکر شہری سے 3 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔ ملزم شہباز نے شہری کو ترکی بھجوانے کی غرض سے 6 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے۔

مزیدخبریں