
ملک میں اب تک کہیں سے بھی رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے. پہلا روزہ پرسوں ہونے کا امکان ہے۔رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ شہادتوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے علما کے ساتھ رابطہ ہے، چاند کی شہادت آئی تو اسے دیکھیں۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی جاری ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان بھر میں موسم پر ابر آلود ہے جس کی وجہ سے چاند دیکھنا مشکل ہو گا .تاہم چند مقامات پر آسمان صاف ہو سکتا ہے جس سے چاند نظر آنے کا امکان ہو سکتا ہے۔