
عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کو مطمئن کرنے کے لیے شرح سود بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا۔ آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کی نشاندہی کی تھی۔ پاکستان نے ایک ہی مرتبہ 4 فیصد اضافے سے انکار کیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے دو قسطوں میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے متعین کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی نشاندہی کی تھی کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے۔ آئی ایم ایف نے مہنگائی کے حساب سے شرح سود مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔