عمران خان نے ملک میںفساد برپا کردیا، ارشاد سیا ل
ملتان،چوک سرور شہید ( وقائع نگار خصوصی ،نامہ نگار، خبر نگار) وزیر مملکت بین الصوبائی رابطہ مہر ارشاد سیا ل نے تحصیل چوک سرورشہید میں بے نظیر انکم سپورٹ سروے آفس کا باقاعدہ افتتاح کردیا اور اس موقع انہوں نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ سکیم کے تحت چوک سرورشہید کے40ہزار خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام میں شامل کیا جارہا ہے اور80ہزارطلباءکو وظائف دئے جائیں گے۔ مہر ارشاد سیا ل نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں فساد برپا کردیا ۔ اس نے نوجوان نسل کو خراب کیا ہے اس نے اپنے چار سالہ دور میں ملک کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا سیاسی رہنماو¿ں کو جیلوں میں ڈالا اور اب یہ خود جیل جانے سے ڈررہا ہے۔ اس موقع پر بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف دستی، پیپلزپارٹی ضلع کوٹ ادو کے صدر مظہر حسین کشک بلوچ، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر رضیہ منظور ٹوانہ اور سینکڑوں کی تعداد میں پیپلزپارٹی کے جیالے مردو خواتین بھی موجود تھے افتتاح سے قبل مہر ارشاد سیال کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ انکے بھائی مہر اکبر سیال پی پی 268 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
ارشاد سیا ل