حکومت کے دن گنے جا چکے‘ جلد عوام کی جان چھوٹ جائیگی‘ زین قریشی
ملتان (خبر نگار خصوصی)ورکز کنونشن سے مخدوم زین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے جلد ہی عوامی طاقت سے دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے جس طرح ہمارے کارکنوں پر پی ڈی ایم حکومت کی طرف سے پر تشدد کارروائیاں کی جارہی ہیں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ان حالات کا سامنا پہلے بھی کر چکے ہیں پی ڈی ایم ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔جلدی عوام کی ان سے جان چھوٹ جائے گی عوام ہمارے قائد عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں تقریب میڈیا کوآرڈینیٹر ملک اورنگزیب نے کہا کہ صرف ہمارے قائد عمران خان ہی ملک کو معاشی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ ورکز کنونشن میں ڈاکٹر آصف سیالوی۔عالم زیب خان۔رانا نعیم ٹھاکر‘چوہدری اویس۔چوہدری عزیر۔ چودھری کاشف گجر۔ ابراہیم خان‘ دلاور گجر‘ طلحٰہ ڈوگراور ملک شامیر ویگرکارکناں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔