پی پی22،صوبائی الیکشن میں مقابلہ تکونی بن گیا
بوچھال کلاں( نامہ نگار)پی پی22پرتیس اپریل کو ہونے والے الیکشن میں مقابلہ تکونی بن گیا ہے، پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے ملک تنویر اسلم سیتھی فیورٹ ہیں مگر سینئر قانون دان راجہ ضمیر الدین نے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے اور کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے ایک لمبی لائن لگی ہوئی تھی مگر اب مقابلہ راجہ طارق افضل کالس اور پیر وقار حسین کرولی کے درمیان ہے پیپلز پارٹی کے راجہ رضوان ڈنڈوت حتمی ہیں۔ اور انہوں نے دربار سخی شاہ سیدن شیرازی سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز جس بھرپور طریقے سے کیا ہے راجہ رضوان ڈنڈوت نے پورے حلقے کے عوام کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ تحصیل چوآسیدنشاہ سے سامنے آنے والے امیدوار کی حیثیت سے تحصیل چوآسیدنشاہ کا سوا لاکھ ووٹ آنے والے الیکشن میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بہرحال اس حلقے میں ایک کانٹے دار مقابلے کیلئے میدان لگنا شروع ہوگیا ہے۔