ڈاکٹر عارف قریشی کی حمایت کا اعلان
کہوٹہ ( نامہ نگار )مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت شیخ شکیل احمد نے سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو ٹکٹ دیا جائے وہ بے داغ ماضی کے مالک ہیں انھو ں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیامسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم کرنے کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہتے ہوئے کرپارٹی کے لیے جانی مالی قربانی دینے میں سب سے آگے رہے انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی ایسی شخصیت ہیں جنکی ہر پارٹی ہر بندہ عزت کرتا ہے انھوں نے اعلیٰ قیادت سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیاہے۔