آغا سراج درانی کے خلاف کرپشن ریفرنس عدالت نمبر 7میں منتقل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کو عدالت نمبر 7میں منتقل کردیا ہے ۔احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ریفرنس کو احتساب عدالت نمبر 7 میں منتقل کردیا گیا۔ ریفرنس کی آئندہ سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ جج کی عدم کی تعیناتی کی وجہ سے ریفرنس کو منتقل کیا گیا ہے۔ آغا سراج درانی کے گھر کو ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج نے کہا کہ ضمانت کے حوالے عدالت کو بہتر پتا ہے کہ درخواست دے دی ہے۔