پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز ‘ افغانستان کے ا سکواڈ کا اعلان
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے افغانستان ٹیم کے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کیخلاف لیگ سپنر راشد خان افغانستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔افغان سکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، عثمان غنی، صدیق اللہ، نجیب اللہ زدران، افسر زازئی، کریم جنت اور محمد نبی شامل ہیں۔عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نبی، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، فرید احمد، فضل حق فاروقی اور نوین الحق کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں سخت محنت کی ہے، سلیکٹرز نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائیگا۔