نیوزی لینڈ ‘ سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 25مارچ سے ہوگا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 25مارچ کو ہوگا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں میزبان کیوی ٹیم نے آئی لینڈرز کیخلاف کلین سویپ کیا تھا۔دوسرا ون ڈے میچ 28اورتیسرا 31مارچ کو کھیلا جائیگا ۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 2اپریل سے آکلینڈ میں ہوگا جبکہ بقیہ دو ٹی ٹونٹی میچز بالترتیب 5اور 8اپریل کو کھیلے جائیں گے۔