واپڈا نے 10 ویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ جیت لی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) واپڈا نے آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ 10 ویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ جیت لی۔آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ 10 ویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، ایونٹ کی فاتح ٹیم واپڈا نے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز میڈل حاصل کیا۔ویمنز ٹیم ایونٹ میں کرن محمد، نکہت ناہید اور سعدیہ مائی پر مشتمل واپڈا ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ مردوں کے انفرادی مقابلوں میں واپڈا کے مبشر نذر نے گولڈ میڈل جیتا۔ خواتین کے انفرادی مقابلوں میں واپڈا کی سعدیہ مائی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔آرمی نے 2 گولڈ، 3 سلور اور ایک برونز میڈل کیساتھ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔