انگلش کرکٹ بورڈ کا امریکی لیگ کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو میجر لیگ کیلئے این او سی نہیں دئیے جائیں گے، یہ فیصلہ ایشز سیریز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے وائٹ بال کرکٹ کے سپیشلسٹ امریکہ کی لیگ میں نہیں ہوں گے، انگلینڈ کے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن این او سی کیلئے کوشاں ہیں۔کائونٹی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کی بھی لیگ میں شرکت یقینی نہیں ہے۔میجر لیگ کرکٹ 13جولائی سے امریکہ میں کھیلی جائیگی، ان دنوں انگلینڈ میں ایشز کھیلی جائیگی۔