لاڈلے کے ناز اٹھانے سے قانون کی رٹ کمزور ہوگی،فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا ہے کہ ایک لاڈلے کے ناز اٹھانے سے قانون کی رٹ کمزور ہوگی ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی حوصلہ شکنی نہ کی جائے، ہم نے بڑی مشکل سے سوات میں ریاست کی رٹ بحال کی تھی، زمان پارک کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے، اسلام آباد میں پولیس کے جوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کی گاڑیاں جلائیں گئیں یہ دہشتگردی نہیں ہے تو اور کیا ہے، عمران نیازی ملے ہوئے ایجنڈے کے تحت ریاست کو تماشا بنا رہا ہے۔