توڑ پھوڑ کارسرکار میں مداخلت فیاض چوہان کی عبوری ضمانت منظور گندم کی قیمت کے حوالے سے صدقہ فطر 300 روپے ہے: جامعہ اشرفیہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے دارالافتاء نے اس سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم گندم کی موجودہ قیمت کے حساب سے کم ازکم 300 روپے مقرر کیا ہے۔ اسی طرح گندم کے بجائے ’جو‘ کے حساب سے 525 روپے ، کھجور درمیانے درجہ کے حساب سے 2800 روپے، کشمش اوسطًا درجہ کے حساب سے 7000روپے اور عجوہ کھجور اوسط درجہ کے حساب سے 14000روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیا جائے گا۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے دارالافتاء کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صاحب حیثیت اور مالدار لوگوں کیلئے بہتر اور مناسب یہ ہے کہ وہ غریب و مستحق لوگوں مدد کی نیت سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم گندم کی بجائے کھجور، کشمش اور عجوہ کھجورکے حساب سے ادا کریں۔