عدلیہ اصلاحات بل میں نرمی کے باوجود نیتن یاہو اور سپریم کورٹ میں تصادم
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز عدالتی نظام کو تبدیل کرنے کے اپنے منصوبے میں نرمی کا اعلان کردیا لیکن حزب اختلاف نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ اب بھی سپریم کورٹ میں کلیدی قانون سازی کو چیلنج کر رہا ہے جس سے آئینی شو ڈان کی راہ ہموار ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے اتحاد کی طرف سے پیش کیے گئے عدالتی اصلاحات کے پیکج کے باعث ہفتوں تک اسرائیل کی سڑکوں پر بڑے مظاہرے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے مغربی اتحادیوں میں بھی خوف پیدا ہوگیا اور انہوں نے ان اصلاحات کو اسرائیلی عدالتی نظام کی آزادی کے لیے خطرہ سمجھا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ بحران پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ وہ اسرائیل میں ججوں کے انتخاب کے لیے نظام میں ترمیم کرنے والی قانون سازی کے علاوہ زیادہ تر بلوں میں تاخیر کریں گے۔ وہ اس ترمیم کی منظوری 2 اپریل کو کنیسٹ کی چھٹی سے قبل منظور کرانا چاہتے ہیں۔