ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا علامہ صوفی عبد القیوم کی شہادت پر اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پرنسپل اسلامک مشن یونیورسٹی گلشن اقبال و امام محمدی مسجد علامہ صوفی عبد القیوم کو دہشتگردوں کی جانب سے شہید کرنے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں علامہ صوفی عبد القیوم شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ انکا خلا کبھی پر نہیں کیا جاسکتا دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ علامہ صوفی عبد القیوم کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے،دہشت گرد اس قسم کی گھنانی کاروائی کر کے شہر میں فرقہ واریت اور شہر کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم علامہ صوفی عبد القیوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ سمیت تمام عقیدت مندوں کو صبر عطا فرمائے۔