نصاف فراہمی‘ بہتر گو رننس کیلئے محتسب ادارے مز ید متحر ک کرنیکا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان کے محتسبین کی تنظیم فو رم آ ف پا کستان امبڈ سمین (ایف پی او)کے27ویں اجلا س میں قا نون کی حکمرانی، بہتر گورننس کے قیام، سستے اور فو ری انصاف کی فرا ہمی کے لئے پاکستان میں محتسب کے اداروں کو مز ید فعال مر بوط، مو ئثر اور متحر ک کر نے پر زور دیا گیا ہے۔ اجلا س میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پا کستان میں محتسب کے ادارے عوام النا س کو حکو متی اداروں کی بد انتظا می کے خلا ف مفت اور فو ری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اجلا س میں محتسب کے اداروں کے نظام کو مز ید بہتر اور مفید بنا نے کے لئے با ہمی رابطوں اور ایک دوسر ے کے تجربات سے فا ئد ہ اٹھا نے پر زور دیا گیا نیز دیگر مما لک کے محتسب کے اداروں اور تنظیموں کے ساتھ روابط مستحکم کر نے پر بھی اتفا ق کیا گیا۔ اجلا س میں ایف پی او کے سیکر ٹیر یٹ کے قیام اور نیوز بلیٹن کے اجرا کا بھی فیصلہ ہوا۔ ایف پی او کا یہ اجلا س گز شتہ روز وفاقی ٹیکس محتسب اور ایف پی او کے صدر ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی زیر صدا رت وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ اسلا م آ باد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی محتسب کے قیام کے چا لیس سال مکمل ہو نے پر اس ادارے کی طرف سے عوام النا س کو فو ری اور مفت انصاف فرا ہم کر نے کے حوالے سے وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کی کا رکر دگی کی بھی تحسین کی گئی۔واضح رہے کہ فورم آف پاکستان امبڈ سمین (ایف پی او) کا قیام اپر یل 2011 میں عمل میں آ یا۔ پا کستان کے تمام محتسبین ایف پی او کے رکن ہیں جن میں وفاقی محتسب، وفاقی ٹیکس محتسب، وفاقی محتسب برائے انسداد ہرا سیت،وفاقی انشورنس محتسب، بینکنگ محتسب، محتسب آزاد جموں و کشمیر اور چاروں صو بوں میں صو با ئی محتسب اور انسداد ہرا سیت کے صو با ئی محتسب کے ادارے شا مل ہیں۔ اجلا س میں بین الا قوا می سطح پرپا کستان کے محتسب کے اداروں کے اہم کردار کو بھی سرا ہا گیا۔واضح رہے کہ اس وقت ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشین کے صدر،OIC امبڈ سمین ایسو سی ایشین کے سیکر ٹر ی جنر ل اور انٹر نیشنل امبڈسمین ایسو سی ایشین(آ ئی او آ ئی)کے ڈائر یکٹر زکے عہد ے بھی پا کستان کے پا س ہیں۔اجلا س میں عا لمی سطح پر محتسبین کی ان تنظیموں سے روابط بڑھانے اور با ہمی تعا ون کے فروغ پر زور دیا گیا نیز اس بات پر بھی اتفا ق کیا گیا کہ عوام النا س کو ان کے حقو ق اور محتسبین کے اداروں کے با رے میں آگاہی فرا ہم کر نے کے لئے ٹھو س اقدا مات اٹھا ئے جا ئیں گے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فورم آف پا کستان امبڈ سمین کے ممبران کا آ پس میں رابطہ بڑ ھایا جائے گااور اس مقصد کے لئے ایف پی او سیکر ٹیر یٹ کا قیام عمل میں لا یا جا ئے گا تا کہ اس پلیٹ فا رم سے حکو متی ایجنسیوں کی بد انتظا می، اقر با پر وری اور اس نو عیت کے دیگر مسا ئل کے خلا ف عام آ دمی کو مستقل بنیا دوں پر فا ئد ہ پہنچا یا جا سکے۔ اجلا س میں وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی، وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ، بینکنگ محتسب محمد کا مران شہزاد،وفاقی محتسب برا ئے انسداد ہراسیت محتر مہ فو زیہ وقار، سیکر ٹر ی صو با ئی محتسب پنجاب سید طا ہر رضا، صو با ئی محتسب بلوچستان نذ ر محمدبلوچ، صو با ئی محتسب برا ئے انسداد ہرا سیت پنجاب محتر مہ نبیلہ خان،صو با ئی محتسب برا ئے انسداد ہراسیت بلو چستان محتر مہ نورجہاں مینگل، صو با ئی محتسب برا ئے انسداد ہراسیت خیبر پختو انخواہ محتر مہ رخشند ہ ناز نے شر کت کی۔