قاری ریاض اللہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کے داماد قاری ریاض اللہ دل کا دورہ پڑنے سے پیر اور منگل کی درمیانی شب انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ 11بجے جامع مسجد طور جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں قاری محمد عثمان کی امامت میں ادا کی گئی جس میں شہر بھر کے جید علمائے کرام سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ بعد ازاں قاری ریاض اللہ کی میت اسلام آباد روانہ کردی گئی جہاں بدھ کو آبائی گاں رنزڑہ تحصیل چکیسر ضلع شانگلہ میں تدفین کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 4دن قبل 16مارچ کو ہی مرحوم کی شادی ہوئی تھی۔