
امیزون کے ملازمین کے لیے ایک اور بری خبر ہے، کمپنی مزید 9 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی ای کامرس کمپنی امیزون میں ایک بار پھر چھانٹی کا عمل ہونے والا ہے، کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ امیزون اپنے الگ الگ ڈپارٹمنٹس میں تقریباً 9000 ملازمین کی چھانٹی کا منصوبہ بنا چکا ہے۔جب ڈپارٹمنٹس سے ملازمین کو نکالا جائے گا ان میں امیزون ویب سروسز، پیپل، ایکسپیرینس، ایڈورٹائزنگ اور ٹی سوئچ شامل ہیں۔امیزون کے چیف ایگزیکٹو افسر اینڈی جیسی نے ملازمین کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں چھانٹی سے متعلق بتایا گیا ہے، ان کا مؤقف تھا کہ مستقبل میں کمپنی کی کامیابی کے لیے یہ عمل بہت ضروری ہے۔ابھی پچھلے برس ہی نومبر میں امیزون کمپنی اپنے الگ الگ ڈپارٹمنٹس سے تقریباً 18 ہزار ملازمین کی چھانٹی کر چکی ہے، اس چھانٹی سے گریڈ 1 سے گریڈ 7 یعنی سبھی سطح کے ملازمین متاثر ہوئے تھے۔