کورونا وائرس کے بڑھتے کیس، حکومت پنجاب نے لاک ڈاون میں مزید سختی کر دی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاک ڈاؤن ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تفریحی پارک مکمل بند کر دیے گئے ہیں، پارکس میں صرف واکنگ ٹریک کھلے رہیں گے،شادی بیاہ کی تمام ان ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، 300 مہمانوں کے ساتھ آوٹ ڈور شادی تقریبات کی ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط اجازت ہو گی، ریسٹورانٹس کو ہفتہ کے کاروباری دنوں میں رات 10 بجے تک آوٹ ڈور ڈرائنگ کی اجازت ہو گی، تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند کرنے کے آحکامات جاری کر دیے گئے ہیں، بین الاضلاع (انٹر سٹی) ٹرانسپورٹ کو 50 فی صد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی،ریٹیل شاپس کو 70 فی صد افرادی قوت کے کام کرنے کی اجازت ہو گی،تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے،عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کریں، احتیاط بہترین ویکسین ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024