فرانس کی موٹرساز کمپنی رینالٹ نے کہا ہے کہ رواں سال اس کی فروخت ہونے والی الیکٹرک و ہائبرڈ کاروں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جو 2020 کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ ہے۔رائٹرز نے کمپنی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال اس کی گاڑیوں کی فروخت سالانہ بنیاد پر بڑھ کر دوگنا رہنے کی توقع ہے، اس میں 1 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی ہوں گی جبکہ 2 لاکھ ہائبرڈ ( پٹرول و بجلی سے چلنے والے ) ماڈلز ہوں گے۔گروپ کا ہدف ہے کہ 2025 تک اپنی کل گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد سے زیادہ حصہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیوں کا ہو۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024