دنیا بھر میں 2.1ارب انسان گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، گندے پانی کے استعمال سے روزانہ سینکڑوں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 1.2ارب انسان پینے کے صاف سے محروم ہیں اور 4میں سے ایک سکول میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہی نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق گندے پانی کی وجہ سے روزانہ 7سو بچے ڈائریا کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ دنیا بھر کے 80فیصد دیہاتوں میں مقیم افراد غیر صحتمند ذرائع سے حاصل پانی استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں 7سو ملین افراد کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے جبکہ یہ افراد 2030ءتک بے گھر بھی ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے پانی جیسی اہم نعمت کے ضیاع پر قابو پانے کے لئے 1992ءکو برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اقوام متحدہ کی ماحول اور ترقی کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کی سفارش پر 22مارچ کو پانی کا بین الاقوامی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد 1992ءسے ہر سال 22مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے تا کہ قدرت کے عظیم تحفے پانی کی اہمیت اور اس کے ضیاع کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38