عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے طبی عملے کے لئے احتیاطی تدابیرمزید سخت کرنے پر غور شروع کردیا ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے یہ فیصلہ ایک تحقیق کے تناظر میں کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس ہوا میں زندہ رہ سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسان سے انسان سے رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے، چھینکنے یا کھانسی کے بعد جراثیم بے جان اشیا پر رہ جاتے ہیں۔طبی ماہر ڈاکٹر ماریہ وین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس زیادہ تر چھینکنے یا کھانسی کے ذریعے پھیلتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ وہ افراد جو کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں وہ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024