جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کم آمدنی والے افراد کے یوٹیلیٹی بلز معاف کرنے اور گھروں کے کرائے معاف کرنے کی درخواست کردی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن کی آمدنی 25ہزار روپیسے کم ہے، ان کے یوٹیلیٹی بلز معاف کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک ماہ کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کیا جائے۔سراج الحق نے کہا کہ ایک طرف کورونا اور دوسری طرف بھوک سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے اور سانحے یا حادثے سے پہلے اپنا فرض پورا کرناچاہیے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی مخالفت نہیں کرتے، حالات کا تقاضا ہے تاہم اس سے پہلے عوام کو 15دن کا کھانا فراہم کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی بنیادوں پر غریب طبقے کو اشیائے خورونوش فراہم کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاونڈیشن کے تحت غریب افراد کو اشیائے خورونوش فراہم کررہے ہیں، رضاکاروں کو طبی حفاظتی سامان مہیا کیاجائے۔سراج الحق نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں ماسک اور طبی سامان موجود نہیں، منصورہ میں 6آئیسولیشن وارڈ قائم کیے ہیں
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024