اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی قرنطینہ میں کچھ وقت گزارنے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں سے زائد قرنطینہ کے بعد ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے بعد کا انتظار اعصاب شکن تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔ انشااللہ انسانیت سرخرو ہو گی اور ہم اس وباء کو شکست دیں گے۔