خا نیوال میںغیر ت کے نام پرخاتون کوقتل کردیا
خا نیوال‘ نواں شہر(نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت)غیر ت کے نام پر خاتون قتل ۔تفصیل کے مطا بق تھانہ نواں شہر کبیروالا کی حدود موضع گھگھر میں غیرت کے نام پر چچا اور بھائی نے ملکر کھیتوں میں کام کرتی سمیرا بی بی زوجہ اصفر ندیم ہراج کو فائرنگ کر کے قتل کردیا قاتل سگہ بھائی کاشف والد صدیق ہراج اور چچا زوار والد رفیق ہراج کے خلاف پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا۔