سندھ اسمبلی کا اجلاس بغیر تلاوت ملتوی، اپوزیشن کا شدید احتجاج
کراچی(آئی این پی) سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے پہلے ہی بغیر تلاوت اور ارکان کی گنتی کے معطل کردیا گیا، سپیکر سندھ اسمبلی نے بغیر کسی رول کے تحت اجلاس ملتوی کر دیا جس کے خلاف اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ جمعرات کوسندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن اراکین کے ہمراہ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ اسمبلی میں سویلین ڈکٹیشن شپ قائم کر کے اسمبلی کو گھر کی لونڈی بنا دیا گیا ہے اور اس تاریخی اسمبلی کی توھین کی گئی ہے جو سندھ کی عوام کے مینڈیٹ کی توھین ہے، سندھ اسمبلی کو اس لئے استعمال کیا جاتا ہے کہ کسی کو نیب پکڑے تو ان کے لئے پروڈکشن آرڈر نکلوا کر بلوایا جائے جہاں لاکھوں روپے عوام کے برباد کئے جاتے ہیں عوام کے مسائل کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں ان کو فکر ہی تو صرف اپنے وزراء کو کرپشن سے بچانے کی۔۔ حکمرانوں جماعت نے سندھ اسمبلی کو ایک ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے آج ہم نے اجلاس میں بے نقاب کرنا تھا کہ انہوں نے کس طرح دودھ کی رکھوالی پر بلیاں بٹھا رکھی ہیں۔ سندھ کی عوام کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیا گیا ہے جو کرپٹ وزراء جلیوں میں ہیں ان کو عوامی احتساب کمیٹیوں کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ آج تلاوت، نعت شریف سمیت کچھ نہیں کروایا گیا کورم کم بتا کے اجلاس ملتوی کیا گیا۔ دوسری جانب کل جس طرح بلاول نے خطاب کیا ایسا لگا کہ کوئی بی جی پی کا نمائندہ پاکستان کے خلاف بات کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے طیاروں سے چھپایا گیا، ایسے بیانات دیکر انہوں نے ہمارے شہداء اور جانبازوں کی توہین کی ہے، ایسے لگ رہا تھا جیسے ابھی نندن کے ساتھ ہوا تھا چھوٹے زرداری کہہ رہے تھے۔ جس کی تقریب کو پاکستان کے چینل نے کم بھارت نے زیادہ دکھایا ہے۔۔ پیپلزپارٹی نے سی او ڈی کا قتلام کیا ہے۔سی او ڈی کو چارڈر آف ڈکوئیٹ بنا دیا گیا ہے۔ نواز زرداری دونوں کرپشن معاملے کے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ آج ہم نے اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرنی تھی لیکن آج اجلاس کو بلڈوز کیا گیا ہے لیکن ہمارے لئے سڑکیں کھلی ہیں آواز بلند کریں گے۔ چار صوبوں کی پیپلزپارٹی آج ایک ڈویزن تک محدود ہوگئی ہے۔ سندھ کے 77 فیصد لوگ گٹروں کا پانی پی رہے ہیں سندھ میں تعلیم نہیں دوائیاں نہیں پھر بھی یہ لوگ عوام کی بات کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید نے کہ آج کا اجلاس 8 اپریل تک معطل کرنا اسمبلی رول کی خلاف ورزی ہے۔