پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھاڑ میں جائیں آپ اور آپ کا یہ بیانیہ۔بلاول بھٹونے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ کیا اب زندگی ایک فاشسٹ اسکرپٹ ڈرامہ ہے، ایسا ڈرامہ کہ آپ اگر اس سکرپٹ کے مطابق نہیں چلے تو غدار قرار دئیے جا ئوگے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھاڑ میں جائیں آپ اور آپ کا یہ بیانیہ، میرا ایک نظریہ ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے، میرا نظریہ نہیں بدلے گا آپ کا بیانیہ بدلتا رہے گا، پڑھیں، سوچیں اور پھر بولیں۔انہوں نے کہا کہ فاشزم پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں جو ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ سندھ میں جمہوریت کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہم ان کا مقابلہ کریں گے، ہم نے ہمیشہ سندھ میں ہونے والی غیر جمہوری سازشوں کو ناکام بنایا ہے، حکومت کو اب انسان بننا چاہیے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024