ملزم گرفتار، چرس و اسلحہ برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے سٹیشن قصور سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق خالد ریلوے سٹیشن قصور پر گھوم رہا تھا مشکوک جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس قصور ملک عرفان نے تلاشی لی مذکوہ بالا شخص کی جیب سے 120 گرام چرس اور ایک 30 بور پسٹل اور 5 کارتوس برآمد ہوئے تھانہ ریلوے پولیس قصور مقدمہ درج کر لیا۔