برطانیہ میں بھی انتہا پسندوں کا 4 مساجد پر حملہ‘ کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے
برمنگھم(نوائے وقت نیوز) نیوزی لینڈ کے بعد برطانیہ میں بھی انتہا پسندوں کا مساجد پر حملے کا شرمناک واقعہ سامنے آگیا۔ برمنگھم میں4 مساجد پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا گیا۔ شرپسندوں نے ہتھوڑوں اور لاٹھیوں سے مساجد کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ شرپسندوں نے ویسٹ مڈ لینڈ کی چار مساجدکو نقصان پہنچایا۔ برمنگھم پولیس کے مطابق مساجد کا کوئی نمازی نہیں تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے شرپسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ مساجد پرحملے کے بعد مقامی مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔