پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندا برقرار، سرمایہ کاروں کے مزید 40 ارب 70 کروڑ ڈوب گئے
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںجمعرات کوبھی مندی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 60.11فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکو 40ارب70کروڑ23لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکے نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 38593پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی کے اثرات لوٹ آئے اور انڈیکس 38202پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے بہتری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس74.48پوائنٹس کمی سے18118.72پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 460.53پوائنٹس کمی سے62478.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس143.30پوائنٹس کمی سے28101پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 60.99روپے اضافے سے1859.99روپے اورپاک آکسیجن کے حصص کی قیمت11.85روپے اضافے سے 248.86روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، پاک الیکٹران،حب پاور کمپنی ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سوئی ناردرن گیس کمپنی ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،عائشہ اسٹیل مل ،مغل آئرن اور دیوان سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔