کاروباری و ہنرمند خواتین کی خدمات سراہنے کیلئے کشف انٹرپرینیورشپ ایوارڈز کا انعقاد
لاہور(پ ر) کشف فاؤنڈیشن نے وکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان کے تعاون کے ساتھ لاہور میں کشف انٹرپرینیورشپ ایوارڈز 2019 کی تقریب کا انعقاد کیا۔ ان سالانہ ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ کشف کے ذریعے ایسی کاروباری خواتین اور پاکستان بھر میں کشف کے فیلڈ اسٹاف کی کاوشوں اور ثابت قدمی کا قدر کی نگاہ سے اعتراف کیا جائے جنہوں نے سب کے بہتر مستقبل کے لئے سماجی و معاشی سطح پر مثبت تبدیلی لاکر اپنا حصہ ڈالا ۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ کشف فاؤنڈین کی ایم ڈی روشانہ ظفر، ایچ آر ڈائریکٹر کوکا۔کولا اسمارا نعمانی، سینئر منیجر جی ای ایس اے بشرا خانم، پی سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن فوزیہ وقار، ثمینہ پیرزادہ، حسینہ معین اور پی ایس ڈی ایف کے سی ای او جواد خان نے ان غیرمعمولی خواتین میں ایوارڈز تقسیم کئے۔