افغان جنگ سے تقریباً 50 لاکھ افراد ہلاک معذور ہوئے ان 50 لاکھ خاندانوں کے آئندہ کے اخراجات کے لئے امریکہ سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ اس ملک کے برباد انفراسٹرکچر کو سنبھالنے کی ذمہ داری بھی اسلام آباد نے اٹھا لی ہے اورامریکہ بہادر کو وہاں سے جانے کی کلین چٹ دی ہے۔ یہ تمام اخراجات ایک کھرب ڈالر سے زیادہ بنتے ہیں۔ جو ہم 50 سال تک بھی پورے نہ کر پائیں گے۔ ہماری برباد معیشت کے لئے یہ بڑا بوجھ ہے۔ ویت نام میں بھی یہی غلطی دھرائی گئی۔ وہاں 60 لاکھ ہلاکتوں کے اخراجات کی ذمہ داری امریکہ بہاور نے نہ اٹھائی جس کے نتیجہ میں50 سال گزرنے کے بعد بھی ویت نام غربت کی لکیر سے نیچے ہے اپیل ہے کہ ویت نام کی غلطی یہاں نہ دھرائی جائے۔ امریکہ اور دوسرے اتحادیوں کو ایک کھرب ڈالر کی ادائیگی سے پہلے جان نہ چھوڑی جائے۔ پاکستان کو ایک اورویت نام نہ بنائیں۔زاہد اقبال وسن پورہ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024